ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قیدیوں نے جیل میں نئے سال کا جشن منایاافسران بھی شریک

جی بھر کے رقص کیا، جیل حکام بھی قیدیوں میں گھل مل گئے، خوب ہلہ گلہ کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے سال کا جشن جہاں دنیا بھر میں منایا گیا تو وہیں جیل کے قیدی بھی پیچھے نہ رہے، سینٹرل جیل کے قیدیوں نے بھی نئے سال کی خوشیاں منائیں اور جی بھر کے رقص کیا، جیل حکام بھی قیدیوں میں گھل مل گئے اور نئے سال کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر جہاں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جشن منایا گیا تو وہیں سینٹرل جیل کے قیدی بھی ان خوشیوں میں شریک ہوئے، سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو نے بتایا کہ سال نو کے موقع پر جہاں شہر بھر میں تقاریب منعقد ہوتی ہیں تو وہیں جیل انتظامیہ نے قیدیوں کے لیے بھی جیل میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کے دوران قیدیوں نے خوب ہلہ گلہ کیا گانوں پر رقص کیا، کچھ قیدیوں نے اس موقع پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا، سینئر سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو سمیت دیگر افسران بھی جشن میں شریک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں