ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی عراق میں ایک اور فضائی کارروائی، 6 افراد جاں بحق

بغداد: ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر راکٹ کے  حملے 24 گھنٹوں میں ہی امریکا نے عراق پر ایک اور فضائی کارروائی میں 6 افراد کو جاں بحق کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغاداد کے شمال میں کیے گئے حملے میں الحشدالشعبی کی دو گاڑیوں کونشانہ بنایا گیا، جس میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور حملے میں 6 افراد جاں بحق  جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔

عراقی حکا م نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ حملے میں داعش کےخلاف سرگرم تنظیم الحشدالشعبي کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب الحشد الشعبی کےحکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں تنظیم کے طبی عملےکو نشانہ بنایا گیا، پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکانے بغداد ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کرکے ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو جاں بحق کردیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حملے کئی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار تھا اور امریکا نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں