ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنجے لیلا بھنسالی کی عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش

 کراچی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اداکارہ عائزہ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکار و میزبان احسن خان نے شو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے عائزہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے  کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے مجھ سے عائزہ سے متعلق بات بھی کی۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ دوران گفتگو سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ عائزہ خان پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ساتھ ہی انہوں نے  کہا کہ عام طور سے پاکستانی اداکارائیں جلدی شادی کر لیتی ہیں اس لئے اداکاراؤں کو اُن کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر عائزہ خان کا رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی سے قبل عائزہ خان کو بالی ووڈ کے ہدایتکار امتیاز علی کی جانب سے بھی فلم میں کام کرنے کی آفر کی جا چکی ہے۔ لیکن فلموں کے حوالے سے عائزہ خان نے واضح موقف دیا تھا کہ وہ پہلے پاکستانی فلموں میں ڈیبیو کرنا چاہتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں عروہ نے ہانیہ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتا دی

یہ بات بھی یاد رہے کہ ان دنوں مقبول ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں عائزہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری نے دیکھنے والوں پر سحرسا طاری کردیا ہے۔ اور ہر جانب بس اس ڈرامے کے چرچے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں