ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹری کا افتتاح تیسر ی مرتبہ کیا گیا

فیصل آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو فیصل آباد میں جس علامہ اقبال انڈسٹری کا افتتاح کیا ،قبل ازیں اسی فیصل
ا سٹیٹ انڈسٹری کا افتتاح پہلے بھی دو مرتبہ ہوچکاہے۔آن لائن کے مطابق فیڈمک نامی انڈسٹری کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کیا تھا پھر چند سال قبل اس منصوبہ کا افتتاح سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کیا جس میں چین کے سفیر کے علاوہ چین سے آئے ہوئے صنعت کاروں اور تاجروں نے شرکت کی تھی ۔اس موقع پر چین حکومت کی طرف سے اس انڈسٹری کو توسیع دینے اور کئی منصوبہ جات شروع کرنے کا اعلان کیا اب تیسری مرتبہ وزیر اعظم عمران خان نے اس منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی نام رکھ دیا گیا ہے ،قبل اس کا نام فیصل آباد انڈسٹریل سٹی تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں