ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 6 جنوری کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

شہر قائد میں کڑاکے کی سردی سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر تھے ہی لیکن اب 6 جنوری کو محکمہ موسمیات کی جانب سے ہلکی بارش کی پیش گوئی نے لوگوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق مغربی بارشوں کا نیا سلسلہ 5 جنوری کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت کراچی میں 6 اور 7جنوری کے درمیان ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کے بعد پیدا ہونے والی سردی کی لہر 10 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اندرون سندھ کچھ اضلاع میں مذکورہ سسٹم کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے اور 11 جنوری کو کراچی میں ایک اور بارش دینے والے سسٹم کی توقع بھی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں