ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اسٹار وارز دا رائز آف اسکائی واکر‘‘ کا راج برقرار

لاس اینجلس: ہالی ووڈ باکس آفس پر ’’اسٹار وارز دا رائز آف اسکائی واکر‘‘ کا راج برقرار ہے جو اب تک عالمی باکس آفس پر 81 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔

ہالی ووڈ باکس آفس پر اسٹار وارز کا راج برقرار ہے کیوں کہ کوئی بھی بڑی فلم نمائش کے لیے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اسٹار وارز کی یہ قسط  باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے جس نے اب تک 81 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے۔

یہ فلم اسٹار وارز سیکوئل کی آخری فلم ہے اور مجموعی طور پر یہ فلم ’’اسٹار وارز‘‘ کی نویں مرکزی فلم ہے جس میں ڈیزی ریڈلے سمیت دیگر اداکار ایکشن میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کو 16 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں