ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں مسلمانوں کا منظم انداز میں قتل عام جاری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا منظم انداز میں قتل عام جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کی ایک خبر ٹویٹ کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کی پولیس نے 6 سال قبل انتقال کرجانے والے مسلمان شخص اور 93 سالہ بزرگ شہری کا نام بھی امن و امان میں خلل ڈالنے والے افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی پولیس اپنی پستی کی حدوں کو چھو رہی ہے اور ظلم و بربریت کی نئی مثالیں قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک مودی سرکار کے مسلم کش ایجنڈے کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں