ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی :شادی ہالز رات 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی میں رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت شادی ہالز کے اوقات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کراچی میں رات 11 بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہالز مالکان فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں ہالز سیل کیے جائیں گے۔

اجلاس میں شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات سے پیدا ہونے ٹریفک کے دباؤ کو دور کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کے مطابق ہال مالکان کو مہم شروع کرنے سے قبل وارننگ دی جائے گی اور اس مہم میں تمام متعلقہ اداروں کو شامل کیا جائے گا، ہالز مالکان فیصلے پر عمل کریں، شادی ہالز کو 2 ہفتے کا وقت دیا جارہا ہے تاہم رات 11 بجے کے بعد تقریبات پر پابندی کی مہم شروع کر نے کی تاریخ کا فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے پھر اجلاس ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ برس مارچ میں بھی کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد دیکھا نہیں گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں