ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر میں نو تعمیرعمارتوں میں اگر ناقص میٹریل استعمال ہوا تو وہ بھی گرائی جائیں گی‘ ناصر حسین شاہ

صوبائی حکومت ایکشن میں آگئی
سندھ حکومت کا مخدوش عمارتیں فوری گرانے کا حکم
ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے والی عمارتوں کے نقشے منسوخ اور پارکنگ، متبادل راستہ لازم قراردیا جائے گا
سندھ بھر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے بلڈرز کیخلاف سخت کاروائی ہوگی،صوبائی وزیر بلدیات
سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ناقص، زبوں حال عمارتیں گرانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے سکھر میں پرانی عمارتوں کو چیک کرنے کے بعد گرایا جائے گا، نو تعمیرعمارتوں میں اگر ناقص میٹریل استعمال ہوا تو وہ بھی گرائی جائیں گی، سکھرمیں حالیہ گرنے والی عمارت بھی 15 سال قبل بنی تھی۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے والی عمارتوں کے نقشے منسوخ کیے جائیں گے، نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں پارکنگ، متبادل راستہ لازم قراردیا جائے گا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے والے بلڈرز کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں سکھر، پھر پورے سندھ میں چیکنگ کی جائے گی۔یاد ر ہے کہ گزشتہ ہفتے صونہ سندھ کے شہر سکھر میں حسینی روڈ پر عمارت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ کراچی میں رنچھوڑ لائن سومرا گلی میں عمارت منہدم ہوگئی تھی، خوش قسمتی سے مخدوش عمارت سے تمام افراد کو نکال لیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں