ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ننکانہ صاحب واقعےکی وزیرداخلہ اور پنجاب حکومت سےرپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب جیسے واقعات کسی صورت قبول نہیں ہیں، واقعے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

دوسری جانب گوردوارہ جنم استھا چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تصور منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں توہین مذہب، دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں