ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرانسپورٹرز کی وزارت مواصلات کیخلاف ملک گیر پہیہ جام ہڑتال آج سے ہوگی

 کراچی: ایکسل لوڈ قانون کی بحالی اور روڈ پرمٹ فیسوں میں اضافے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرآج (پیر) سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے، ہاکس بے ٹرک اڈہ پر احتجاجی کیمپ جبکہ کاٹھور پر سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کردی جائیں گی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے ترجمان امداد حسین نقوی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق پورے ملک میں ایکسل لوڈ لمٹ فی الفور نافذ کیا جائے کیوں کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کسی صورت اوور لوڈنگ نہیں چاہتے لیکن وفاقی حکومت ایکسل لوڈ لمٹ کو موخر کرکے ٹرانسپورٹرز کو اوور لوڈنگ پر مجبور کر رہی ہے۔

امداد حسین کے مطابق آج  ہونے والی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے دوران کراچی میں ہاکس بے ٹرک اڈہ پر احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا جبکہ کاٹھور کے مقام پر احتجاجی کیمپ کے علاوہ تمام گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی کردی جائیں گی جبکہ ملک بھر کی ہائی ویز پر گاڑیاں سڑکوں کے کنارے اور مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے پہیہ کسی صورت نہیں چلے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹر رہنما عباس آفریدی کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لوڈ کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے اور اس اقدام کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اضافی لوڈ کی وجہ سے ایکسیڈنٹ کی شرح بڑھ گئی جس میں انتہائی قیمتی جانیں ضائع اور اثاثے تباہ ہوجاتے ہیں، اضافی لوڈ کی وجہ سے 70 برس میں تعمیر ہونے والے روڈ انفرا اسٹرکچر کو تاراج کیا جارہا ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں اے سی اور نان اے سی بسوں کی تنظمیں بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں