ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالر مقرر کردی گئی

ایران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 8 کروڑ ڈالر مقرر کر دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہد میں  جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے والے شخص کو 8 کروڑ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

منتظمین نے کہا کہ ایران کی کل آبادی 8 کروڑ ہے  لہذا ہر باشندہ ایک ڈالر عطیہ کرے اور اس حساب سے 8 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ڈونلڈ ٹرمپ کے قاتل کو دی جائے گی۔

جنازے کے شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ  کم از کم ایک ڈالر عطیہ ضرور کریں اور یہ پیغام ملک میں بسنے والے ہر باشندے تک پہنچائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں