ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ میں خطاب سے روک دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکانے ایرانی وزیرخارجہ کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب سے روک دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے جوادظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوٹیریس کوٹیلی فون پرآگاہ کردیا ہے۔جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتے تھے۔ جوادظریف نے کہا ہے کہ یواین آنے سے روکنے کاامریکی اقدام1947کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیریس نے عالمی کشیدگی میں اضافے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کاآغازہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سے ہواہے، ہم ایک خطرناک دورمیں زندگی گزاررہے ہیں، جنگوں سے اجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے، میرا سادہ اورواضح پیغام ہے کہ کشیدگی ختم کریں اور تحمل کامظاہرہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں