ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیگال میں صدر جھاڑو پکڑ کر گلیوں میں نکل آئے

ڈاکار (اے پی پی) سینیگال کے صدر میکی سال صفائی مہم کے لیے جھاڑو پکڑ کر گلیوں میں نکل آئے۔ سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں صدر میکی سال نے ’’صاف ستھرا سینیگال‘‘ مہم میں عوام کے ساتھ مل کر گلیوں کی صفائی کی۔ انہوں نے ڈاکار کے علاقے میرموڑ میں صفائی کی، رضاکار ٹیم کے ساتھ ملاقات کی اور گلیوں میں جھاڑو پھیرا۔ ڈاکار کے بلدیہ میئر شوبام واردینی اور وزیر برائے عوامی صفائی عبد کریم فوفاٹا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ صدر سال نے بعدازاں دارالحکومت کے دیگر علاقوں کادورہ کرکے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں