ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان ، باردوی سرنگ دھماکے میں 2 امریکی فوج ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ایک فوجی کارروائی کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آکر 2 امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ضلع قندھار میں طالبان جنگجوئوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ فوجی گاڑی سڑک کنارے دبی بارودی سرنگ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے میں 2 امریکی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔نیٹو
کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار ایک مشن کی تکمیل پر مامور تھے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اجازت اور تصدیق کے بعد شناخت ظاہر کی جائے گی۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جب کہ نیٹو کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے ایک فوجی کی ہلاکت پر معطل کردیئے تھے تاہم 3 ماہ بعد دوبارہ بحال ہونے والے مذاکرات امریکی فوجی کیمپ پر حملے اور ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد دوبارہ تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں