ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے پانچواں خطرناک شہر تھا ٗ کراچی اب بدل چکا ہے ٗ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

یہ شہر اب مکمل صاف اور پرامن ہے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوچکی ہے ٗ کراچی والے شہر کو بنانے میں ہماراساتھ دیں
پولیس رینجرز اور عوام نے اس شہر میں امن قائم کرنے کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ٗ کمشنر میراتھن کی تقریب سے خطاب ٗ بچوں کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا کراچی دنیا کا 7واں خطرناک شہر ہوا کرتاتھا مگر اب یہ مکمل طورپر ایک صاف اور پر امن شہر ہے ۔اب کراچی بدل چکا ہے یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوچکی ہے اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھی کراچی میں منعقد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2ndکمشنر میراتھون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کراچی والوں پر زور دیا کہ وہ اس شہر کو بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ پولیس ،رینجرز ، عوام نے امن و امان کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسٹریٹ کرائم کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہمارے ادارے بھر پور طریقے سے کام کررہے ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ موسم سرما میں کراچی والوں کو گیس کی قلت کا سامنا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے اس موقع پر خصوصی بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس ایونٹ میں حصہ لینا انتہائی خوشی کی بات ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں