ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر کے صحت افزا مقام سونامرگ میں آرمی کو ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیرکی اجازت

سرینگر،15 جنوری

بھارت میں سپریم کورٹ نے فوج کو مشہور صحت افزا مقام سونامرگ میں ٹرانزٹ کیمپ بنانے کی اجازت دے دی ہے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے قبل ہائیکورٹ نے ایک حکم میں اس کی اجازت دی تھی جس کے خلاف ، سونامرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جو مسترد کردی گئی ۔
یہ احکامات سونامرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایک خصوصی درخواست پر ڈویژن بنچ کے جسٹس موہن ایم شانتناگودر اور سبھاش ریڈی نے دئے۔
جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے گذشتہ سال 3 جولائی کو فوج کو اجازت دی تھی کہ وہ وسطی کشمیر کے ضلع میں ماحولیاتی طور پر ایک صحت افزا مقام سونامرگ میں ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیر کرے۔
فوج نے موقف پیش کیا تھا کہ 1998 سے سونامارگ میں ایک ٹرانزٹ کیمپ چل رہا ہے جو وسط اپریل سے وسط دسمبر تک چلتا ہے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہائی کورٹ نے کہا تھاکہ درخواست گزار (فوج) کو سونامرگ میں ٹرانزٹ کیمپ کی تعمیر میں اضافے کی اجازت ہے جیسا کہ بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اتھارٹی(بی او سی اے)کو 12 دسمبر 2018 کو تجویز میں پیش کیا گیا ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں