ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے حریم شاہ اور صندل خٹک کو ہراساں کرنے کی تردید کردی

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ اور صندل خٹک ہراسانی کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کے خلاف ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے الزامات سے متعلق اپنا جواب جمع کروادیا۔

ایف آئی اے کی طرف سے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے جواب میں کہا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں اور مجھ پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے۔

انسپکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے دونوں خواتین کو طلب کیا گیا، لیکن 5 مرتبہ بلانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئیں، اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور دونوں خواتین سمیت ان کے خاندان کے کسی رکن کو بھی ہراساں نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں