ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے ہوتے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،ترجمان (ن) لیگ

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی کے گڑھے کی طرف موڑ دیا ہے، عوام کو نواز شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور نئے پاکستان کا فرق پتہ چل گیا، ان کی نااہل قیادت میں پولیو سے لے کر ڈینگی نے تباہی مچائی، گندم اور چینی میں اربوں روپے کمالئے، ان کی نااہلی کا رونا پیاز سے لے کر ٹماٹر کے نایاب ہونے تک ہر گھر میں رویا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، وہ دانستہ پاکستان کے قومی مفادات کا خون کررہے ہیں، وہ 14 فیصد مہنگائی اور تاریخی 11 ہزار ارب کا قرض لے کر نالائقی کا ریکارڈ قائم کرچکے، ان کی نالائقی کا سونامی پورے ملک کو تباہ کرچکا ہے، ‎تباہی کا یہ سفر نہ رُکا تو پورا پاکستان خدانخواستہ لنگر خانے میں تبدیل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں