ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل واوڈا نے جعلی حلف نامہ جمع کروایا، غلط بیانی کی، اہم انکشافات

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جعلی حلف نامہ جمع کرایا ہے۔

یہ انکشاف نجی ٹی وی اور اخبارات میں شائع خبروں میں کیا گیا ہے،  میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے جب کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اس وقت وہ امریکی شہری تھے جب کہ انہوں نے ایک جعلی حلف نامہ جمع کروایا تھا جس میں حلفیہ کہا گیا تھا کہ وہ غیرملکی شہری نہیں ہیں۔

فیصل واوڈا نے حلفیہ کہا تھا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات کے مطابق وہ امریکی شہری تھے ، الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے وقت وہ امریکی شہری تھے اور کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی ان کی امریکی شہریت برقرار تھی۔

معاملے پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ازخودنوٹس نہیں لے سکتے، کسی رکن پارلیمنٹ کو دہری شہریت چیلنج کرنا ہوگی، بار بار رابطے پر فیصل واوڈا نے مؤقف نہیں دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں