ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭ متنازعہ شہریت قانون٭ شدید سردی میں بھی بھارتی خواتین کا دھرنا جاری

نئی دہلی کے شاہین باغ میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء نے پوسٹ کارڈ مہم بھی شروع کردی
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کیخلاف احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود جاری ہے۔ جبکہ نئی دہلی شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا بھارت بھر میں مظاہرین کیلئے مشعل راہ بن گیا ہے۔ بھارت کے متعدد شہروں میں شاہین باغ طرز کے دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باوجود نئی دہلی کے شاہین باغ میں ایک مہینے سے زائد ہونے کے باوجود خواتین کا دھرنا جاری ہے۔ شاہین باغ میں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہزاروں خطوط ارسال کرنے کیلئے ایک پوسٹ کارڈ مہم بھی شروع کردی ہے ان خطوط میں مسلمان مخالف شہریت کا متنازع ترمیمی قانون واپس لینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت کے دیگر علاقوں میں بھی سینکڑوں خواتین نے گروہوں کی شکل میں مظاہرے کئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں