ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسکول میں دوا پینے سے متعدد بچے بے ہوش | دوا کی میعاد 2023 تک تھی ، پھر کیا وجہ ہوئی ؟

اسلام آباد کے ایک اسکول میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی دوائی پینے سے 25 بچوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا ۔ 

اسلام آباد کے 423 سرکاری اسکولوں میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لیے دوا پلائی  گئی۔

 ملوٹ کے علاقے میں واقع فیڈرل گورنمنٹ اسکول میں  دوائی کے استعمال سے 25 بچوں کی حالت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق 15 بچوں کو قریبی بنیادی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں سے 2 بچوں کو حالت مزید خراب ہونے پر  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) لے جایا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اس معاملے پر اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ  70 بچوں کو آج پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوائی دی گئی تھی جب کہ  دواکی میعاد 2023 تک تھی۔

دوسری جانب بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ  گزشتہ کئی سال سے بچے اسکول میں زیر تعلیم ہیں تاہم اس سال بنا کسی نوٹس یا حفاظتی تدبیر کے بچوں کو دوائی دی گئی جو کہ شدید تکلیف کا سبب بنی۔

والدین کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے 9 سے 1 بجے تک بچوں کو اسکول میں رکھا گیا اور اس دوران گارڈ نے مرکزی دروازے پر  تالے لگا رکھے تھے اور بچے تکلیف سے تڑپتے رہے، بعد ازاں بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا زائد المعیاد تھی یا یہ کوئی اور معاملہ ہے، اس حوالے  سے حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں