ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کا ایف بی آئی اور برطانوی ایجنسی سے معاہدے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے خاتمے کیلئے ایف بی آئی اور برطانوی ایجنسی سے معاہدوں کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانوی ایجنسی نیشنل کرائم سے مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدوں کے ڈرافٹ وزارت قانون نے تیار کیے ہیں،ڈرافٹ کے ذریعے ورلڈ بینک اور ملائیشین اینٹی کرپشن بیورو سے بھی معاہدہ ہوگا جبکہ معاہدوں کا مقصد انسداد کرپشن کیلئے معلومات کا تبادلہ ہے۔

مفاہمتی یادداشت کا مسودہ جلد کابینہ کو بھجوایا جائے گا، معاہدے کا ابتدائی مسودہ امریکی ایجنسی کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ایف بی آئی نے مسودے میں ترامیم کی تجویز دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں