ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کی نجکاری، نیپرا سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے پر بھی نوٹس جاری کر دیا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے اور کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف درخواست پر نیپرا کو نوٹس جاری کردیے۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ذوالفقار احمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے اور کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک نے 4 روپے 90 پیسے بجلی کے نرخ میں اضافہ کیا ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو اس معاملے پر نیپرا کے پاس جانا چاہیے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میں عوامی مفاد کے لیے یہاں آیا ہوں۔ عدالت نے نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.90 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں