ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا، حسین نواز

لندن(صباح نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ والد کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ اینجیوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اینجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پراثر پڑتا ہے لہٰذا گردوں میں تکلیف کے پیشِ نظر ادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ سرجن کی دستیابی کے بعد ہی اسپتال میں داخلے کا دن بتا سکوں گا، بہرحال اگلے ہفتے نوازشریف اسپتال میں داخل ہو جائیں گے۔حسین نواز نے کہا کہ نوازشریف کے بائی پاس کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں