ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’عثمان بزدار مستعفی ہوں‘‘ مسلم لیگ (ن) نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی، دس سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔ پنجاب میں ایک بھی میگا پروجیکٹ شروع نہ ہونے کے باوجود 300 فیصد کرپشن بڑھی، پنجاب میں پہلے جو فائل ایک ہزار میں ملتی تھی اب وہی فائل پانچ سے دس ہزار میں نکل رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں