ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم پاکستان کا سی پیک پر بیان حوصلہ افزا ہے،چین

بیجنگ (اے پی پی) چین نے اقتصادی راہداری سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ’’ پاکستان چین کا شکر گزار ہے کیونکہ چین نے سرمایہ کاری کر کے مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے،کو سراہا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کو سی پیک سے متعلق کہا کہ گزشتہ 6 برس کے دوران سی پیک پر نمایاں پیشرفت ہوئی ہے ،32منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ،تکمیل شدہ منصوبے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر میں پیشرفت کے حوالے سے چین نے ہمیشہ مشترکہ مشاورت،مشترکہ کردار اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کی پاسداری کی ہے اور ہمیشہ پاکستانی عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں کوریڈور کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں