ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا

سیری(صباح نیوز)بھارت کا جنگی جنون دن بدن بڑھنے لگا، لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں کی سول آبادی کو بھارتی فوج گزشتہ کئی روز سے نشانہ بنا رہی ہے،گزشتہ رات بھی بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا ، پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرکے دشمن کی گنیں خاموش کر دیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں ججوٹ بہار ، چتر ، جگالپا ل ، بھینس گالہ میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائر نگ اور گولہ باری کرتے ہوئے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا ۔بھارتی فوج گزشتہ کئی روز سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور آئے روز بھارتی کی اشتعال انگیزی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔پاک فوج دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں