ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بنگلادیش میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بارش رکاوٹ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے،  قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر کوررز بچھادیے گئے ہیں ۔

شائقین اور کھلاڑیوں کو بارش تھمنے کا انتظار ہے، لاہور میں موس ابر آلود ہے اور گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

میچ کا ٹاس ایک بجکر 30 منٹ پر ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے ٹاس ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود تاحال ٹاس نہیں ہوسکا، بارش رکنے پر امپائرز نے فیلڈ کا دورہ کیا تاہم کچھ دیر بعد بارش دوبارہ شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو-صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے تاہم ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے گرین شرٹس کو سیریز میں کلین سوئپ کرنا لازمی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں