ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرزے جوڑ کر بنایا گیاحکومتی جہاز اڑ نہیں سکتا، سراج الحق

مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے چند گھوڑے نہیں بلکہ پورا اصطبل بدلنا ہو گا،وزارتیں نہیں پورا نظام تبدیل ہونا چاہئے
2020 روٹھوں کو منانے اور عوام کے امتحان کاسال ہے‘ 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے چند گھوڑے نہیں، بلکہ پورا اصطبل بدلنا ہو گا۔خیبرپختونخوا کے تین وزراکی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزارتیں نہیں پورے نظام کو تبدیل ہونا چاہیے، یہ لوگ ووٹ پر آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں جبھی ڈلیور نہیں کر پا رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوجہاز کے مختلف پرزے جوڑ کر بنایا گیا ہے جو ،اڑ نہیں سکتا، وزیراعظم نے کہا تھا 2020 خوشخبریوں اور خوشحالی کاسال ہے، پہلی خوشخبری آٹے کی قیمتوں میں اضافہ اوربحران کر کے دی گئی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ لگتا ہے یہ سال روٹھوں کو منانے اور عوام کے امتحان کاسال ہے، حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائیگی، عوام پرزبردستی مسلط کردہ حکومت کوزیادہ عرصہ قائم رکھنا ممکن نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں