ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وائرس سے بچا ئو کیلئے ماسک اور دستانوں کا استعمال ناگزیر ، ہر جگہ پر اسٹاک موجود ہونا چاہئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے بچا ئوکے تناظر میںپاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اقدام کرونا وائرس سے بچائو کے طور پر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے ماسک اور دستانوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ وائرس سے بچا ئوکے لیے ہر وقت ہر جگہ پر ضروری اسٹاک موجود ہونا چاہیے۔مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ زمینی، فضائی یا بحری راستوں سے ماسک اور دستانوں کی برآمدگی روکی جائے۔ اس سلسلے میں تمام وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں