ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے ڈی اے سے سعید غنی اور ناصر شاہ کی تصاویر ہٹا دی گئیں

پی پی کے سابق اور موجودہ وزیر بلدیات کیخلاف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رئیس تبسم کا اقدام
غیر قانونی طور پر ترقی حاصل کرکے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر تعیناتی کے بعد جانبداری کا مظاہرہ کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم کی نگرانی میں ادارہ ترقیات کراچی کے شعبہ تعلقات آرٹ گیلری میں موجودپاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور موجودہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی آویزاں تصاویر کو ہٹادیا گیا۔واضح رہے کہ رئیس تبسم پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ترقی حاصل کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدہ پر تعیناتی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی اثر و رسوخ کا بھرپور استعمال کیا۔ ادارہ ترقیات کراچی جوکہ ماضی قریب میں متوسط طبقہ کے فلاح و بہبود کے لئے مرکزی اہمیت رکھتا تھا لیکن اب ادارہ میں کچھ افسران کو سیاسی پذیرائی حاصل ہے جس کے باعث ادارہ میں سیاست عروج پر ہے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مختلف محکموں کے دوروں، میٹنگز سمیت مختلف امور کی آویزاں تصاویر ہٹاکر رئیس تبسم نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ رئیس تبسم کے عہدہ سنبھالتے ہی سندھی خبروں کی کوریج اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے ’’خادم شہر‘‘ جریدہ کی اشاعت مکمل طور پر بند ہے، شعبہ تعلقات عامہ گزشتہ دوماہ سے غیر فعال ہے،گزشتہ کئی ماہ سے رئیس تبسم کے غیر قانونی اقدام کی مختلف اخبارات کے ذریعے نشاندہی کی جارہی ہے اس کے باوجود ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے گریزاں ہیں۔ حکام بالا سے کے ڈی اے افسران و ملازمین کامطالبہ ہے کہ رئیس تبسم کو برطرف کرکے ان کے غیر قانونی اقدامات کی فوری طور پر تحقیقات عمل میں لائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں