ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کابینہ کے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

کراچی: سندھ کابینہ کے 4 وزراء کے قلمدانوں میں ردو بدل کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے اپنی کابینہ کے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے ہیں اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سہیل انور سیال سے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لینے کے بعد ان کی جگہ یہ قلمدان صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام دھاریجو کو دے دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کو محکمہ تعلیم کی وزارت سونپ کر ان کی جگہ ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے، ناصر شاہ کے پاس محکمہ بلدیات، جنگلات اور مذہبی امور کے قلمدان پہلے سے موجود ہیں، جب کہ محکمہ محنت صوبائی وزیرسعید غنی کے پاس رہے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں