ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل :پاکستانی سفارتخانے کو یکجہتی کشمیر تقریب منانے سے روک دیا گیا

کابل (آئی این پی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو یکجہتی کشمیر کی تقریب منانے سے روک دیا گیا۔کابل میں ہوٹل انتظامیہ نے پاکستانی سفارتخانے کو کچھ دیر پہلے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ افغان حکومت کے سینئرحکام نے ایونٹ بکنگ منسوخ کرنے کو کہا ہے۔مختلف ممالک میں موجود سفارتخانوں میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات منائی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہے اور سرکاری سطح پر بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں