ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اتحادیوں پر اعتماد کریں،چوہدری شجاعت حسین

لاہور:مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے لاہور ایئر پورٹ پر عمرہ ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے ساتھ  بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں اتحاد کیا، اپنی اپنی بولی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا، ان لوگوں کیلئے دعا کروں گا جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ دعا کی درخواست کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں