ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا، وزیراعظم

مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا اور مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف اقتدار کی خاطر جمہوریت پسند نہیں بنا بلکہ جمہوریت پسند آدمی ہوں، ملک میں جمہوریت جتنی مضبوط ہوگی وہاں ترقی بھی اتنی زیادہ ہوگی، مغرب اس لیے آگے بڑھا کیوں کہ ان کے پاس جمہوریت آئی اور ہمارے پاس بادشاہت آئی، خوشحال ملکوں کے پاس کلین حکومت ہے، کرپشن نہیں ہے۔

تفصلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں لیکن گھر میں چوری کرنے والوں سے دوستی نہیں کرسکتا، جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں، امریکا میں کرپشن کرنے والوں کو 30،30 سال جیل میں ڈالا گیا، چین میں بھی کرپٹ عناصر کو سزا دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا، مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا، مودی نے انتخابات میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھارا اور آر ایس ایس کا فلسفہ دنیا کے سامنے رکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں