ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی نگرانی کیلئے ٹرسٹ بنا دیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کے منصوبے کی نگرانی کے لیے ایک ٹرسٹ بنادیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں ٹرسٹ بنائے جانے کا اعلان کیا تو پارٹی اراکین کی جانب سے ‘جے رام’ کے نعرے لگائے گئے اور تالیاں بجائی گئیں۔بھارتی وزیراعظم نے مندر کی تعمیر کے بعد اس کے نام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایودھیہ میں رام مندر کی تعمیر کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیجیے۔یاد رہے کہ 1992 میں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019 کوسناتے ہوئے مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل کے طور پر علیحدہ اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ایک ہزار 45 صفحات پر مشتمل مذکورہ فیصلہ اس وقت کے بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں