ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک

بنگلادیش کے جنوبی حصے میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم ازکم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بین  الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ گزینوں سے بھری کشتی ملائیشیا کی جانب رواں دواں تھی کہ اس دوران گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ لکڑی سے بنی کشتی میں 130 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ترجمان کوسٹ گارڈ حامد الاسلام نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ حادثے میں 17 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کشتی 13 میٹرلمبی تھی جس نے مون سون سیزن سے قبل اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس نے 2ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ملائیشیا پہنچنا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں