ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری

 کراچی: بھارتی دہشت گرد اور را کے حاضر سروس اہلکار کلبھوشن جادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

تیمور شیرازی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’ڈھائی چال‘ کی عکس بندی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں معروف اداکار شمعون عباسی ، عائشہ عمر ،ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

فرحین چوہدری کی تحریر کردہ بلوچستان کے حالات اور حقیقی واقعے پر مبنی اس فلم میں شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں اور فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں