ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے پر بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں یونیورسٹی بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ کمیونیکیشن  ڈیزائن کی طالبہ اقرا شیخ نے ڈرائیور کے خلاف شکایت درج کرواتےہوئے کہا تھا کہ پوائنٹ میں سفر کے دوران ڈرائیور نے ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں۔

طالبہ کی شکایت پر انچارج ٹرانسپورٹ رحمت اللہ شر نے پوائنٹ ڈرائیو ر کے خلاف مقامی تھانے میں اندارج مقدمہ کی تحریری درخواست دی جس پر  مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں طالبہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں