ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا عبدالعزیز کا لال مسجد خالی کرنے سے انکار ‘حکومت نے چاروں طرف سے سیل کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا عبدالعزیز کا لال مسجد خالی کرنے سے انکار ‘حکومت نے لال مسجد کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا کہ مولانا عبدالعزیز کے لال مسجد خالی کرنے سے انکار پر لال مسجد کو سیل کر دیا ہے۔ مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے اور بیٹے عبدالرشید نے مسجد خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔حکومت نے مسجد خالی کرنے کے لئے گزشتہ روز کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔ جبکہ دوسری جانب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان شہداء فاونڈیشن حافظ احتشام کی مدعیت میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان نے مسجد کے محراب پر کھڑے ہوکرحافظ احتشام ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے نام لے کر قتل کرنے کی سرعام ہدایات جاری کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں