ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اس مرتبہ بیلنس اسکواڈ ہے، شعیب ملک کے آنے سے ٹیم مضبوط ہوگی،ہیڈ کوچ زلمی

کراچی(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائیو کی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ اس باربیلنس اسکواڈ ہے، شعیب ملک کے آنے سے اسکواڈ مضبوط ہوا ہے۔قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ کے ساتھ پی ایس ایل کھیلیں گے، ویسا ہی کھیلیں گے جیسا پچھلے چار سیزن میں کھیلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی میرا پی ایس ایل پر فوکس ہے، پاکستان ٹیم کا نہیں سوچ رہا۔آل راونڈر شعیب ملک نے کہنا کہ میرا کوئی شوق نہیں کہ میں کسی بھی جگہ کپتانی کروں۔فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ میں بالکل فٹ ہوں اور اپنی ٹیم پشاور زلمی کو دستیاب ہوں، انہوں نے کہا کہ لوگ کارکردگی پر سوال کریں تو اچھا ہوگا ، پرسنل لائف پر نہ کریں۔قومی ٹیم بائیں ہاتھ کے اوپنگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، کوشش کرتا ہوں جہاں کھیلوں ٹیم کیلئے کھیلوں ۔ امام کاکہنا تھاکہ پرچی کی طعنے اب میں بھی انجوئے کرتا ہوں، آپ بھی انجوائے کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں