ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، انتونیو گوتریس

اسلام آباد:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کہا  ہےکہ  پاکستان نے  اپنے اندرونی مسائل کے باوجود  40 سال سے  افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان مہاجرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ  40 سال سے پاکستان نے  افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں