ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشتون قوم کے وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، محمود خان اچکزئی

پاکستان چلانے کیلئے تیار ہیں، پشتونوں کو ان کے حقوق اور وسائل پر اختیار دینا ہوگا، اجتماع سے خطاب
کوئٹہ(آن لائن)پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پشتون قوم موجودہ حالات میں متحد ہوجائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے وسائل پر قبضہ کی جرأت نہیں کرسکتی پاکستان چلانے کے لیے تیار ہیں لیکن پشتونوں کو ان کے حقوق اور وسائل پر اختیار دینا ہو گا۔ پشتونوں نے دہشت گردی کیخلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں امریکا، روس اور اسلامی ممالک افغانستان کی تباہ حالی پر توجہ دے کر ان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں، پشتون قوم بدترین حالات سے گزررہی ہے اگر پشتونوں نے اتحاد اتفاق کا مظاہرہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں تباہ ہو جائیں گے ہمیں امریکا ، روس، پنجاب سے خیرات نہیں مانگتے ہمیں اپنا حق دیاجائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں