ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورنگی، ہائی ٹینشن لائن کے نیچے قائم عمارت گرادی گئی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسداد تجاوزات سیل کا کورنگی میں بھرپور آپریشن، بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کے انسداد تجاوزات سیل نے کورنگی میں آپریشن کرتے ہوئے ہائی ٹینشن لائن کے نیچے بنائی گئی کثیرالمنزلہ عمارت کو منہدم کر دیا، کارروائی میں بھاری مشینری کا استعمال بھی کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر لینڈ بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن پورے شہر میں جاری رہے گا، کراچی میں جہاں بھی اس طرح کی تعمیرات ہوں گی مسمار کر دی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی شہر کو قبضہ مافیا سے آزاد کراکے ہی دم لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں