ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زندگیوں کو خطرہ : چین میںپھنسے پاکستانی طلبہ کے اہل خانہ مشتعل

کراچی پریس کلب کے باہر ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کرڈالا
بچوں کی واپسی کیلئے ہر جگہ رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، فی الفور واپس بلایا جائے، مقررین
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے اہلخانہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا، احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں لہٰذا ان کے بچوں کو فی الفور واپس لایا جائے۔ چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے اہلخانہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا، احتجاجی مظاہرین میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا کہ ہمارے بچوں پر رحم کھائو، ہمارے بچوں کو فی الفور واپس لایا جائے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی واپسی کے لیے ہر جگہ رابطہ کیا لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، ہمارے بچوں کو چین میں جو کھانا فراہم کیا جارہا ہے وہ ہمارے بچے نہیں کھا سکتے، بچوں کا چین میں مزید رہنا ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت کو حکم دیں کہ ان کے بچوں کے بچوں کو فی الفور واپس لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں