ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے، ماہرہ خان

 اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔

افغان مہاجرین سے متعلق 3 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران فیسنگ فیوچرکے نام سے  پینل مکالمے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر برائے مہاجرین اور فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے پشاوراورکراچی میں افغان مہاجرین کو قریب سے دیکھا ہے، انہیں ہزار سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود اپنے گھراورملک کی یاد ضرورستاتی ہے، اپنا ملک اوراپنا گھراپنا ہی ہوتا ہے اورپناہ گزین کی حثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ماہرہ خان کے شکرگزار

ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہاجرین سے خیرسگالی کا رویہ اختیارکرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں