ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی حکومتی ذمے داری ہے، فاروق نائیک

اسلام آباد (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز نیویارک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں ہونے والی پیشرفت پر منعقدہ سالانہ پارلیمانی شنوائی میں پاکستانی سینیٹرز کے وفد کے رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شرح خواندگی کو بہتر کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پاکستان صوبوں پر مشتمل ایک فیڈریشن ہے اور آئین کے آرٹیکل 25-A کے تحت ریاست کی یہ ذمے داری بنتی ہے کہ وہ 5 سے16 سال کے بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کا بندوبست کرے۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر شرکاء کو تفصیلاً آگاہ کیا جس کی شرکانے تعریف کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں