ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید لطیف کی ضمانت کیخلاف عدالت عظمیٰ میں نیب کی اپیل دائر

اسلام آباد(آن لائن)نیب نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔نیب کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے نیب جاوید لطیف کو گرفتار نہیں کرسکتا۔ نیب جاوید لطیف کیخلاف انکوائری کررہا ہے، لاہورہائی کورٹ کا حکم انکوائری میں مداخلت ہے۔ ہائیکورٹ کے 26 دسمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں میاں جاوید لطیف ان کی والدہ بیٹے اور4 بھائیوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزمان پر آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں