ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے 6 یورپی ممالک کے لیے ویزہ فری کردیا

ترکی نے تجارتی، اقتصادی و سیاحتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 6 یورپی ممالک کے لیے ویزہ فری کرنے کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے کی جانب سے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے چھ ممالک کو آئندہ ماہ سے ویزہ فری کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے لیے ویزہ فری کیا گیا ہے ان میں  برطانیہ، آسٹریا، بیلجیم، نیدرلینڈ،پولینڈ اور اسپین شامل ہیں، ان ممالک کے لیے سیاحتی ویزہ ختم کردیا گیا ہے اور مذکورہ ممالک کے شہری یکم مارچ سے بغیر ویزہ ترکی میں داخل ہوسکیں گے۔

ان ویزہ فری ممالک کے  شہری 90 سے 180 روز کے لیے ترکی میں مقیم رہ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں